Kashmir day Motorway Police 13

ملک مطلوب احمد نے سیکٹر جامشورو کا دورہ کیا ۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد نے سیکٹر جامشورو کا دورہ کیا ۔اجلاس عامہ سے خطاب کیا ۔ افسران اور ملازمان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات صادر کیے ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد نے سیکٹر جامشورو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ایس پی آفس پہنچنے پر سکٹر کمانڈر زاہد نذیر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راشد صدیقی اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا ۔موٹروے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ڈی آئی جی ملک مطلوب احمد نے لائن ہیڈکوارٹر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ بھی لیا۔ جبکہ افسران اور ملازمین کی ویلفیئر کے حوالے سے تعمیراتی کام کا افتتاح بھی کیا۔ اجلاس عامہ (دربار )کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا . بعد ازاں قومی ترانہ پڑہا گیا۔ سیکٹر کمانڈر زاہد نذیر نے سپاس نامہ پیش کیا ۔انہوں نے اپنے سیکٹر کے مسائل اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد نے افسران اور جوانوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات صادر فرمائے۔ انہوں نے سیکٹر جامشورو کی کارکردگی کو سراہا۔ تاہم ایم نائن پر خصوصی طور پر مؤثر پیٹرولنگ، لین ڈسپلن کی پابندی اووراسپیڈنگ پر کنٹرول، شارپ کٹنگ،رانگ سائیڈ اوور ٹیکنگ پر کنٹرول، رات کے اوقات میں گاڑیوں پر جلتی ہوئی اضافی لائٹس کے خاتمے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک ٹال پلازہ سے دوسرے ٹال پلازہ تک ٹائم سلپ کے ذریعے اوور اسپیڈنگ پر کنٹرول کرنے جیسی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ ہیلپ لائن 130 یا ہمسفر ایپ کے ذریعے موصول شدہ کال پر بروقت روڈ پر سفر کرنے والوں کی مدد کرنے پر زور دیا۔مزید یہ کہ ان کی رہنمائی، اور معلومات فراہم کرنے پر زور دیا ۔ ڈی آئی جی ملک مطلوب احمد نے تمام بیٹ ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اچھے روابط کے ذریعے ہر وہ اقدام کریں جس سے ہماری شاہراہوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اور سفر کرنے والے اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں۔ اسی طرح سے ہم عوام الناس میں اپنے لئے اعتماد اور اپنائیت قائم کرسکتے ہیں۔ اس اجلاس عام میں لیاری بیٹ کے ڈی ایس پی ڈاکٹر اسرار علی، کراچی بیٹ کے ڈی ایس پی حنیف عارف، نوری آباد بیٹ کے ڈی ایس پی محمد نعیم غوری، جامشورو بیٹ کے ڈی ایس پی زبیر انور سومرو، مٹیاری بیٹ کے ڈی ایس پی صدر الدین ٹالپر اور دیگر یونیفارم اور سویلین ا سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سیکٹر آفس میں روڈ سیفٹی اسٹال بھی لگایا گیا تھا جس کا ڈی آئی جی ملک مطلوب احمد نے معائنہ کیا۔ پروگرام کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر جامشورو زاہد نذیر نے آئے ہوئے مہمان ڈی آئی جی ملک مطلوب احمد کو سندھ کا ثقافتی تحفہ ٹوپی اور اجرک پہنچایا جبکہ ان کو یادگاری شیلڈ اور سوینئر بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں