City Traffic Police 25

زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجہ ،،،

راولپنڈی پولیس زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مالی امداد میں بھی آگے،07پولیس اہلکاروں میں 51لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیکس تقسیم۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے پولیس افسران وملازمان کی فلاح کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق سی پی او محمد احسن یونس نے جرائم پیشہ عناصر سے پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں 51لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیکس تقسیم کیے ،زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل واجد حسین،کانسٹیبل ظفرمحمود،کانسٹیبل حسن اکرم،کانسٹیبل عبدالغفور،کانسٹیبل محمد نبیل احمد،کانسٹیبل وحید اقبال اورکانسٹیبل محمد آصف شامل ہیں،جن کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مالی امداد بھی فراہم کرنے کاسلسلہ جاری ہے،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں زخمی ہونے والے دلیر اورنڈر پولیس اہلکاروں نے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ڈٹ کرجوانمردی سے مقابلہ کیاجو محکمہ پولیس کے لیے باعث فخر ہے،چھاپے اورپولیس ناکوں پر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں،جن کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ان کی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ممکن مالی امدادفراہم کی جائے گی۔