City Traffic Police 20

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن منظر کاظمی کو کامران چوک کے قریب سڑک پر گرا ہوا ایک لیڈیزپرس ملا ٹریفک وارڈن نے جب پرس کھول کر دیکھا تو اس میںکیش رقم، اے ٹی ایم کارڈز اور کچھ قیمتی کاغذات موجود تھے ۔جس پر ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کا مظاہر کرتے ہوئے اس کے اصل مالک کو تلاش کر کے پر س اس کے حوالے کیا ۔پرس واپس ملنے پر اس کے مالک فیاض احمد نے سٹی ٹریفک پولیس کی تعریف کی اورٹریفک وارڈن کا شکریہ ادا کیا۔ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل علی رفیق نے ٹریفک وارڈن کو اس کی ایمانداری پر اسے شاباش دی اور کہا کہ محنتی اور ایماندار ٹریفک اہلکار محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں