Motorway Police 13

موٹر وے پولیس نے بھیرہ سروس ایریا میں رہ جانے والی 2 سالہ بچی کو والدین سے ملا دیا

موٹر وے پولیس نے بھیرہ سروس ایریا میں رہ جانے والی 2 سالہ بچی کو والدین سے ملا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد اقبال اپنی زوجہ اور چار بچوں کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور بذریعہ موٹروے سے سفر کر رہے تھے کہ راستے میں بھیرہ سروس ایریا میں ایک ہوٹل پر رکے اور کھانا کھانے کے بعد اپنا سفر جاری رکھا لیکن ان کی دو سالہ بیٹی وہیں رہ گئی۔کچھ دور جانے کے بعد جب معلوم ہوا تو موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی۔اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چند ہی منٹوں میں مذکورہ جگہ پہنچ کر بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا اور والدین کو اطلاع دے دی گئی۔بعد ازاں بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اقبال نے موٹروے پولیس کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں