flood 13

پاکستان کوسٹ گارڈزکی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد

پاکستان کوسٹ گارڈزکی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد مون سون کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونیوالی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کوسٹ گارڈز نے پاکستان رینجرز(سندھ)کے ساتھ مل کر کشتیوں (Boats)کے ذریعے کراچی کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور اُن کو طبی سہولیات بہم فراہم کیں۔ یہ اقدام مشکل کی گھڑی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے آفیسرز اور جوانوں کا اپنے ہم وطنوں سے جذبہ ہمدردی اور قومی ذمہ داری کا مظہر ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آئیندہ بھی اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لاتے ہوئے خدمات فراہم کرتی رہے گی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے مینڈیٹ کے مطابق تعین شدہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ارضِ پاک کے تحفظ اور عوام کی خدمت کے لئے مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں