معروف لوک گلوکار شفاء اللہ روکھڑی انتقال کرگئے
پاکستان کے مشہور فوک گلوکار شفااللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔گلوکار کچھ عرصہ سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے ۔
شفااللہ روکھڑی کا شمار ملک کے مشہور گلوکاروں میں ہوتا تھا اور انکے گائے گانے عوام میں بے حد مقبولیت رکھتے تھے ۔ شفااللہ خان روکھڑی کا تعلق میانوالی کے علاقہ روکھڑی سے تھا اور وہ کچھ عرصہ سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے ۔
شفااللہ روکھڑی کی تدفین انکے آبائی علاقہ روکھڑی میں کی جائے گی ۔ ان کی میت اسلام آباد سے انکے آبائی علاقے میانوالی منتقل کی جا رہی ہے۔
معروف گلوکار کا معروف گانا “اج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے ” تھے،جو عوامی حلقوں میں پسند کیا گیا تھا،
شفا اللہ روکھڑی کی وفات پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
معروف گلوکار نے سرائیکی فوک کو دنیا بھرمیں متعارف کروایا اور ان کے اسی انداز گائیگی کی بدولت دنیا بھرمیں ان کے پرستاروں کی تعداد موجود ہے جن میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہاہے۔
شفاء اللہ روکھڑی نے سرائیکی گائیکی میں جدت پیداکی جسے دیکھتے ہوئے بہت سارے گلوکاروں نے ان کے انداز کو کاپی کیا.