Traffic diversion 13

11محرم الحرام جلوس کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری،،،

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 11محرم الحرام کو چوہڑ چوک سے نکلنے والے ماتمی جلوس کے مو قع پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم نے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 169اہلکارجن میں 4ڈی ایس پیز،12انسپکٹرز، 120ٹریفک وارڈنزاور33ٹریفک اسسٹنٹس ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔صبح آغاز جلوس سے اختتام جلوس تک چئیرنگ کراس سے پیرودھائی موڑ تک روڈ مکمل بند رہے گی اورصدر سے پشاور جانے والی ٹریفک کو چئیرنگ کراس سے ویسٹریج روڈسے ماربل فیکٹری سے IJPروڈ کی طرف موڑا جائے گا۔جبکہ پشاور سے صدر آنے والی ٹریفک کو براستہ ٹرازنٹ کیمپ مال روڈ سے صدر کیطرف بھیجا جائے گا۔چوہڑ چوک سے رینج روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی اور مصریال روڈسے چوہڑ چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ رینج روڈ سے منزل کی طرف بھیجا جائے گا۔حالی روڈ ،چوہڑ چوک سے نجم شہید چوک تک روڈ بند رہے گی۔ماربل فیکٹر ی روڈ سے چوہڑ چوک جانے والی ٹریفک کو متبادل راستہ نجم شہید چوک(ٹینکی چوک) سے جانب ویسٹریج روڈ موڑا جائے گا۔ آلہ آباد روڈ، آشیانہ چوک سے پروگر یسو سکول تک مکمل طور پر بند رہے گاور ویسٹریج بازار سے جانب آشیانہ چوک آنے والی ٹریفک کو ماربل فیکٹری روڈ اور ویسٹریج3روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کے لیے متبادل روٹ پر بھی ٹریفک پولیس ڈیوٹی سر انجام دے گی۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے افسران کو ہدایت جاری کی کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پلان پر مکمل عملد ر آمد کروانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں