CPO Rawalpindi 24

راولپنڈی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں جاری

راولپنڈی:سی پی او راولپنڈی کا ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے ہمراہ راولپنڈی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں جاری جلوس /مجالس کی سیکورٹی کا جائزہ،سی پی اونے جلوس/مجالس کی سیکورٹی پر تعینات افسران وملازمان کو چیک کیا اورڈیوٹی کے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد ا حسن یونس نے راولپنڈی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں جاری جلوس /مجالس کی سیکورٹی کا جائزہ لیا،اس موقعہ پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل بھی سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس کے ہمراہ تھے، سی پی اونے جلوس/مجالس کی سیکورٹی پر تعینات افسران وملازمان کو چیک اوربریف کرتے ہوئے ڈیوٹی کے متعلق ہدایات بھی جاری کیں،ڈیوٹی پر موجود افسران وملازمان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران تمام افسران و ملازمان الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں،اپنے اردگرد ماحول اورمشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں،انتظامیہ کی مدد مجلس/جلوس میں آنیوالے افراد کی تلاشی کو یقینی بنایا جائے اور ڈیوٹی کے دوران اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں،سی پی اوکی ہدایا ت پر ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اوردیگر سینئر افسران بھی وقتاًفوقتاًمجالس /جلوس کے سیکورٹی کے انتظامات کا جائز ہ لے رہے ہیں اورڈیوٹی پر موجود افسران وملازمان کو ڈیوٹی کے متعلق بریف کررہے ہیں،عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں