Karachi 14

تحریک انصاف کے رہنماء سمیر میر شیخ کے بارش متاثرہ علاقوں کے دورے۔

کراچی پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء سمیر میر شیخ کے کراچی کے بارش متاثرہ علاقوں ضلع ملیر، عائشہ منزل، ناظم آباد، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں کا دورہ،کورنگی ندی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ان کو کھانے پینے کی چیزیں فراہم کیں، مزید ازاں انہوں نے مختلف گوٹھوں کے بھی دورے کیے اور متاثرین سے ملاقاتیں کیں، بارش متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے کراچی کے بیشتر رہائشی و کاروباری علاقوں میں پانی کھڑا ہے جبکہ نشیبی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے ہیں، جس کی پوری ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے، شہر میں سیلابی مناظر کی وجہ صوبائی حکومت ہے اور تاریخ میں وزیراعلیٰ سندھ کو بدترین، کرپٹ اور فلاپ وزیراعلیٰ کے نام پر یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت پیشگی انتظامات کرتی اور ند ی نالوں کی صفائی کا انتظام ہوتا تو شہر میں یہ عالم دیکھنے کو نہ ملتا، بارشوں کا پانی پورے شہر میں کھڑا ہے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے سڑکیں مکمل ڈوب چکی ہیں اور بارشوں کا پانی لوگوں کے گھروں میں کھڑا ہے، سندھ کی ترقی کے لیئے موجودہ سندھ حکومت سے نجات وقت کی ضرورت ہے، صوبے کی بہتری اور عوامی کی خوشحالی کے لیئے تحریک انصاف کا پورے صوبے میں حکومت میں آنا بہت ضروری ہے سندھ کی عوام وزیراعظم عمران خان کی جانب دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ عملی اور پیشگی اقداما ت کرنے کی بجائے اپنے شاہی پروٹوکول کے ساتھ لینڈ کروزروں پر صرف فوٹو سیشن کروانے کے لیئے دورے کرتے ہیں، تصویریں بنواتے ہیں میڈیا پر آکر جھوٹ بولتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں، سندھ حکومت اگرکام کر رہی ہوتی صوبہ بارشوں میں نہ ڈوبتا، ظلم و ستم کی انتہاء تو یہ ہے کہ شہر کے شہر ڈوبے ہوئے ہیں اور اس پر بھی سندھ حکومت سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی سندھ کی ترقی کی ضمانت ہے اور جب تک صوبے میں مکمل طورپر پی ٹی آئی کی حکومت نہیں آئے گی سندھ کے لوگوں کی تقدیر نہیں بدلے گی پیپلز پارٹی والوں نے گزشتہ بارہ سالوں میں کچھ نہیں کیا اور نہ ان کی کوئی کام کرنے کی نیت ہے کیونکہ یہ کرپشن کرنے کے لئے اقتدار میں آتے ہیں اور وہی یہ لوگ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں