taxi murree 12

حکومت کا زیر التواءانکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت کا زیر التواءانکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے کرونا وبا کی وجہ سے معاشی ابتری کے تناظر میں کاروباری حضرات کی سہولت کے لئے طویل عرصے سے زیر التواء انکم ٹیکس ریفنڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ تمام ٹیکس گزاروں کو مطلع کیا جا تا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے اپنے متعلقہ ریجنل ٹیکس آفس سے فور ی رابطہ کریں۔ تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کے ٹیلیفون نمبر ایف بی آر کی ویب سائٹ www.fbr.gov.pk پر موجود ہیں۔ ایف بی آر اعلامیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں