Flag March 16

فلیگ مارچ،،،

اسلام آبادپولیس کا محرم الحرام کی سکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے فلیگ مارچ۔

فلیگ مارچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر رورل اور انڈسٹریل ایریا زونز کے علاقوں سے گزرتا ہوا واپس سپورٹس کمپلیکس اختتام پذیر ہو گا۔

فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ اور ایس پی رورل فاروق امجد بٹر کررہے ہیں۔

فلیگ مارچ میں آپریشنز ڈویژن، سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران حصہ لے ہیں

فلیگ مارچ کے دوران امام بارگاہوں کی اردگرد ایریاز کی سرچنگ بھی کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے جلسے جلوسوں کے لئے موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی۔

شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد کوئی مشکوک چیز دیکھیں تو فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔

فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے دوران سکیورٹی صورتحال کو موثر بنانا اور عوام الناس میں احساس کا تحفظ پیدا کرنا ہے ڈی آئی جی آپریشنز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں