Hazrat Lal Shahbaz Qalandar 19

حضرت لعل شھباز قلندر رح کی مزار کو زائرین کیلیئے کھولنے کا معاملہ۔

سیہون شریف حضرت لعل شھباز قلندر رح کی مزار کو زائرین کیلیئے کھولنے کا معاملہ۔

ڈی سی آفس میں سیہون کے منتخب نمائندوں اور ضلعی افسران کا اہم اجلاس۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی سکندر علی راہپوٹو، چیئرمین میونسپل کمیٹی سیہون سید آصف علی شاھ کی خصوصی شرکت۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی، ایس ایس پی جامشورو امجد شیخ کی شرکت۔

اجلاس میں ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی، اے ڈی سی ون مختیار میمن، اے ایس پی علینہ راجپر،اسسٹنٹ کمشنر سیہون نوراحمد کہرو کی بھی شرکت۔

اجلاس میں درگاہ قلندر کے گدی نشین سید اللہ بخش شاہ، DSP بشیر کونہارو، اوقاف کے مئنیجر زبیر بلوچ کی شرکت۔

درگاھ حضرت لعل شھباز قلندر کو 17 اگست پیر کے روز زائرین کیلیئے کھولنے کا فیصلہ۔

حضرت لعل شھباز قلندر کی مزار کو ایس او پیز کے تحت کھول رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر جامشورو

زائرین کو محکمہ اوقاف ماسک فراہم کرے گا: ڈی سی جامشورو

قلندر لعل شھباز کی مزار پر عارضی طور پر رینجرز کو تعینات کریں گے: ایس ایس پی جامشورو امجد شیخ

زائرین کی عقیدت کے حساب سے پنجاب سے بڑی تعداد سیہون آئے گی: ایس ایس پی امجد شیخ

درگاہ قلندر لعل شھباز پر 6 واک تھرو سینیٹائیزر گیٹ نصب کیئے جائیں گے: ڈی سی جامشورو

2 میڈیکل ڈسپینسری قائم ہونگی اور 2 ایمبولنسز موجود رہیں گی: ڈی سی فرید الدین مصطفی

50 /50 افراد کو مزار کے اندر داخلے کی اجازت ہوگی: ڈی سی فرید الدین مصطفی

بغیر ماسک کے کسی کو بھی مزار کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: ڈی سی جامشورو

ہر روز صبح 12 بجے اور شام 7 بجے مزار کو ایک ایک گھنٹہ بند کرکے سینیٹائیز کیا جائے گا۔ ڈی سی

دھمال میں صرف 25 افراد شریک ہونگے: ڈی سی فریدالدین مصطفی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں