Flood rails pakistan 13

بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے نقصانات،،،

اسلام آباد چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ بے گھر ہونیو الے افراد کی داد رسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور جن علاقوں کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہو چکا ہے ان کی بحالی کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔اس ضمن میں چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالاء کی جانب سے ایسے موقعوں پر ہنگامی اقدامات اٹھانے کی تاریخ کو اُجاگر کیا اور کہا کہ وفاقی اکائیوں کے نمائندہ ایوان نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کا ساتھ دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے عوام سے اپیل کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف اپریشن کو تیز کرنے کیلئے اداروں کا ساتھ دیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں