Hamza Shahbaz 8

احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ،،،

لاہور :احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی

لاہور :حمزہ شہباز کو کورونا خدشات کے تحت پیش نہیں کیا گیا

لاہور :حمزہ شہباز پر ذاتی ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے

لاہور :حمزہ شہباز ،سلمان شہباز، شہباز شریف اور نصرت شہباز نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، نیب پراسیکیوٹر

لاہور :شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے جعلی غیر ملکی ترسیلات کے ذریعے کالے دھن کو سفید کیا، نیب پراسیکیوٹر

لاہور :حمزہ شہباز کے وعدہ معاف گواہ بیان قلمبند کروا چکے ہیں، نیب پراسیکیوٹر

لاہور :سیاسی خاندان سے تعلق ہونے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حمزہ شہباز کو 190 سے زائد دنوں سے گرفتار کیا گیا مگر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، حمزہ شہباز

لاہور :نیب نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے نیب آرڈیننس کی دفعہ 18 کو پس پشت ڈالا گیا، حمزہ شہباز

لاہور :چیئرمین نیب نے تحقیقات کیلئے قانونی رائے نہیں مانگی، حمزہ شہباز

لاہور :حمزہ شہباز کیخلاف کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی گئی، وکیل حمزہ شہباز کا موقف

لاہور :حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات آئین کے آرٹیکل 10 اے کی بھی خلاف ورزی ہے، نیب کو سرے سے ہی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا اختیار نہیں، حمزہ شہباز کے وکلاء کا موقف

لاہور :اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ خصوصی قانون ہے جس میں چیئرمین نیب کو مداخلت کا اختیار نہیں، حمزہ شہباز

لاہور :چیئرمین نیب کو صرف آرڈیننس کی دفعہ 18 کے تحت تحقیقات کا اختیار ہے، حمزہ شہباز

لاہور :نیب کی تحقیقات 2005 سے 2008 کے دوران بیرون ملک سے موصول ہونے والی رقم کے گرد گھومتی ہیں، حمزہ شہباز

لاہور :2005 سے 2008ء حمزہ شہباز پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے، وکیل حمزہ شہباز

لاہور :بیرون ملک سے وصول رقم 14 سال پرانی ہے جس کا صرف محدود ریکارڈ موجود ہے، حمزہ شہباز کے وکیل کا موقف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں