Standing Committee on Cabinet Secretariat 12

قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس

قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس۔

اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

کمیٹی اجلاس میں رکن قومی اسمبلی کشور ذاہرہ کو متفقہ طور پر مجلس قائمہ برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا۔

چیف ویپ ملک عامر ڈوگر نے مجلس قائمہ برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے لیے ممبران سے نام تجویز کرنے کی درخواست کی۔

ممبر کمیٹی محسن داوڑ نے محترمہ کشور ذاہرہ کا نام چیئرپرسن کے لیے تجویز کیا۔

جبکہ اجلاس میں موجود دیگر اراکین نے اس کی تائید کی۔

کمیٹی کے چیئرپرسن کا عہدہ سید امین الحق کے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے تقرر کے بعد خالی ہوا تھا۔

چیئرپرسن محترمہ کشور ذاہرہ نے چیف ویپ ملک عامر ڈوگر اور دیگر ممبران کمیٹی کا ان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

کمیٹی اجلاس میں موجود تمام ممبران نے محترم کشور ذاہرہ کو کمیٹی کی چیئرپرسن بننے پر مبارکباد پیش کی۔

ممبران کمیٹی نے سید امین الحق کی سربراہی میں ہونے والے کمیٹی کے کام سراہا۔

مجلس قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے زیادہ سے زیادہ اجلاس کا انعقاد ضروری ہے، ممبران کمیٹی

کمیٹی ممبران نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کو کمیٹی کے اگلے اجلاس کے ایجنڈے پر رکھنے کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں