Theft of sacrificial animals 10

قربانی کے جانور چوری،،،

موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے جانور چوری ہونے سے بچا لئے اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق موٹروےپولیس کی جانب سے عید کے موقع پر معمول کی گشت میں اضافہ کر دیا گیا تھا ۔تاکہ مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے ۔یہ منصوبہ تب کارآمد ثابت ہوا جب گزشتہ رات بھیرہ کے قریب، موٹروے پولیس کے ایک سپیشل سکواڈ نے ایک مشکوک گاڑی دیکھی جسکو چیک کرنے کے لئے روکا گیا ۔گاڑی میں موجود دو افراد بنام رضوان علی سکنہ حافظ آباد، اور مظہر علی سکنہ حافظ آباد سے جب پوچھ گچھ کی گئی تو وہ تسلی بخش جواب فراہم نہ کرسکے اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی جس پر موٹروے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزمان ایک گروہ کا حصہ ہیں اور اس گروہ کے منصوبے کہ مطابق انہوں نے رات کی تاریکی میں موٹروے سے محلقہ گاؤں شیخ آباد سے جانور چوری کر کے فرار ہونا تھا ۔
منصوبے پر عمل کرتے ہوئے گروہ کے دیگر ارکان نے دس عدد بکرے چوری بھی کر لیے تھے ۔
جنہیں ملزمان نے گاڑی میں منتقل کرنا تھا۔
لیکن موٹروے پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے دس بکرے بھی برآمد ہوئے جو کہ موٹروے سے منسلک گاؤں شیخ آباد سے چوری کیے گئے تھے ۔
مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو متعلقہ ضلعی پولیس تھانہ بھیرا کے حوالے کر دیا گیا دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں