Shujaabad 10

شجاع آباد شہر سے دور بکر منڈی لگانے،،،

شجاع آباد شہر سے دور بکر منڈی لگانے اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے تشہیر نہ کرنے پر پر بکر منڈی میں ھو کا عالم تحصیل انتظامیہ نے حکومت کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا بکر منڈی فلاپ تحصیل انتظامیہ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا بکر منڈی میں انتظامیہ کے سوا ایک بھی جانور نہیں تحصیل انتظامیہ کی کاردگرگی پر سوالیہ نشان
تفصیل کے مطابق چھ لاکھ آبادی والی تحصیل شجاع آباد میں لگائے جانیوالی شہر سے دور بکر منڈی فلاپ تحصیل انتظامیہ نے حکومت کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگانے کے ساتھ ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا کہ بکر منڈی میں سوائے انتظامیہ کے ایک بھی جانور بکر منڈی میں موجود نہیں جوکہ تحصیل انتظامیہ کی ناقص کاردگرگی کا منہ بولتا ثبوت ہے دوسری جانب انتظامیہ نے چھ لاکھ آبادی والی تحصیل میں بکر منڈی کی شہر او رگردنواح میں کہیں بھی تشہیر نہیں گئی جس کی وجہ سے 95فیصدشہریوں کو شہر سے دور لگنے والی بکر منڈی کا پتہ ہی نہیں کہ شجاع آبا میں بھی بکر منڈی لگائی گئی ہے شہریوں کا بھی کہنا کہ بکر منڈی کی تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے ویرانی کا عالم ہے دوسری جانب انتظامیہ کی طرف سے من پسند ٹھیکیدار کو بکر منڈی کا ٹھیکہ دینے کی وجہ سے حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں