Eid-ul-Adha 11

عید الاضحٰی کے موقع پر،،،

اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے عید الاضحٰی کے موقع پر شہروں کو صاف ستھرا رکھنے اور آلائشوں کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے کے لئے تمام بلدیاتی اداروں کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں عوام اپنے اپنے علاقوں کو صاف رکھنے میں صفائی پر مامور عملہ سے تعاون کریں موجودہ صورت حال میں عید کے موقع پر انسداد کورونا ایس او پیز پر عملد رآمد کے لئے بھی انتظامیہ متحرک ہو گی وہیں پر عوام بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سرکاری اداروں کی جانب سے عید الا ضحی کے موقع پر کئے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 چوہدری ظفر اقبال نے بتایا کہ عید کے موقع پر تمام ریسکیو سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور عید کی چھٹیوں میں ریسکیو سٹاف کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہوگا۔ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے محکمہ ہیلتھ کے عید پلان جبکہ فدا افتخار میر نے میونسپل کاروپوریشن کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں