Ghulam Sarwar Khan 20

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان

اسلام آباد وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے نئے انکاشافات سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد سول ایوی ایشن نے ڈگریاں خود چیک کرنا شروع کیں، بہت سارے پائلٹس کے لائسنس مشکوک تھے جن میں سے کچھ پائلٹس نے مانا کہ ان سے غلطی ہوئی۔لائسنس امتحانات میں غیرشفاف طریقہ کار استعمال کیا گیا، فروری 2019 میں ہم نے تحقیقاتی بورڈ بنایا، فارنزک انکوائری ہوئی، تحقیقات میں ایک سال 4 ماہ لگے، وزیراعظم کو رپورٹ دی گئی کہ  262 پائلٹس کے لائنسنس مشکوک تھے، ان میں سے 28 پائلٹس پرثابت ہوگیا کہ انہوں نے غلط طریقے سے لائسنس لیے جس کے بعد ان کے  لائسنس منسوخ کیے گئے۔بات یہاں نہیں رکے گی، منطقی انجام تک جائے گی، کس کس نے سہولت کاری کی اور کچھ لین دین ہوا ہوگا، امتحان کس کی جگہ کس نے بیٹھ کردیا، جس نے کسی کی جگہ بیٹھ کرامتحان دیا اس پر کرمنل مقدمہ درج ہوگا، ایک ممبر کو ہم نے ٹاسک دیا ہے جو رضاکارانہ طور پربھی کام کررہا ہے، ہم نے سہولت کار اور مجرم تک پہنچنا ہے۔پائلٹس کے معاملے پر بدنیتی نہیں ہے، دس ممالک نے پائلٹس لائسنس کی تصدیق کا کہا، غیر ملکی ائیرلائنز پر کام کرنے والے پائلٹس کی بھی تصدق کی، لائسنس لینے کاغلط طریقہ استعمال کیا گیا، کسی اور کو بٹھا کر امتحانات دیے گیے۔لائسنس تو سی اے اے نے جاری کیے، سپریم کورٹ میں بتایا گیا کہ 262 جعلی مشکوک ہیں جس پر سپریم کورٹ نے سخت ایکشن لینےکے لیے کہا، لائسنس اتھارٹی کے 5 لوگوں کی معطلی ہوئی۔سی ای او پی آئی اے کے لیے اشتہار کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے،  گزشتہ 10 سال میں 11 سی ای او  پی آئی اے تبدیل ہوئے، سیاسی طور پر یونین اثرو رسوخ استعمال کرتی تھیں، ہمارا پورا جہاز چلا گیا جو جرمنی میں کھڑا ہے۔ہم نے پی آئی اے کی نجکاری نہیں کرنی لہٰذا پی آئی اے نجکاری فہرست میں نہیں لیکن ادارے کی دوبارہ تشکیل نو کرنی ہےقوم نے ہمیں صفائی کا مینڈیٹ دیا ہے لہٰذا صفائی کا عمل جاری رہے گا اور احتساب بلا تفریق ہو گا جب کہ احتساب وفاقی کابینہ کا بھی ہونا چاہیےوفاقی وزیر ہوا بازی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں