Chitral 16

چترال کے محتلف بازاروں، چوراہوں میں ڈسبن نصب۔ اب چترال صاف ستھرا شہر قرار پائے گا

چترال(گل حماد فاروقی) چترال شہر کو خوبصورت بنانے اور صاف ستھرا رکھنے کی عرض سے TMA چترال نے محتلف جگہوں میں ڈسٹ بین رکھ دئے تاکہ لوگ ادھر ادھر گندگی نہ پھیلائے اور اسی Dusbin میں گندگی ڈالاکرے۔اس سلسلے میں تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین کی نگرامی میں تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملہ نے اتالیق بازار، سبزی منڈی روڈ، شاہی مسجد روڈ اور چیو پل کے قریب بڑے بڑے ڈسبن رکھ دئے۔ تحصیل میونسپل آفیسر مصبا ح الدین نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں احساس تھا کہ لوگ جگہہ جگہہ گندگی پھینک رہے ہیں جس سے چترال کی خوبصورتی بری طرح متاثر ہورہی تھی اور تعفن بھی ہوتا تھا اکثر لوگ اس گندگی سے آنے والے بدبو کی بھی شکایت کیا کرتے تھے تو ہم نے چترال ٹاؤن کیلئے دس عدد بڑے ڈسبین منگوائے جن کو محتلف بازاروں، چوراہوں، چوک اور عوامی مقامات پر رکھوادئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان ڈسٹبین کا یہ فائیدہ ہوگا کہ لوگ گندگی باہر نہیں پھینکیں گے بلکہ ان کے اندر رکھیں گے جسے ٹی ایم اے سٹاف اگلے دن اٹھاکر ٹھکانے لگائے گا اور اس سے چترال ایک صاف ستھرا شہر قرار پائے گا۔TMO کے مطابق ان کا عملہ ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر چترال کے محتلف جگہوں میں جراثیم کش سپرے کروارہے ہیں اور صفائی کا حاص حیال رکھتے ہیں تاکہ کرونا وائریس کی حطرات کم سے کم ہو۔
تاجر یونین بازار کے صدر شبیر احمد نے ٹی ایم اے کا شکریہ ادا کیا کہ ان کا دیرینہ مسئلہ حل کیا انہوں نے کاہ کہ اکثر دکانداروں کو شکایت تھی کہ ان کے دکان کے سامنے یا آس پاس لوگ سڑک کے کنارے گندگی ڈالتے ہیں جس سے بد بو آتی ہے اور ان سے بیماریاں بھی پھیلنے کا حدشہ تھا تاہم اب ٹی ایم اے نے ڈسٹبین رکھ کر لوگ اس میں گند ڈالیں گے۔
انہوں نے اس موقع پر تمام دکانداروں سے گزارش کی کہ وہ گندگی یا دکانوں کا کچرا باہر نہ پھینکے بلکہ ان ڈسٹ بینوں میں ڈالا کرے تاکہ ہم چترال کو گندگی کی بجائے پھولوں کا شہر قرار دے۔
ایک دوسرے شہری صادق اللہ صادق نے بتایا کہ مین چوک اور چوراہوں میں ان ڈسٹ بین رکھنے کا یہ فائدہ ہوگا کہ لوگ گندگی اس میں ڈالیں گے جو ماضی میں چترال کی بد صورتی کا باعث بنتا رہا اور اب سیاحوں کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا بلکہ ان کو چترال ایک صاف ستھرا شہر نظر آئے گا۔
ایک اور شہری اسامہ احمد نے اس بات پر نہایت خوشی کا اظہار کیا کہ شاہی مسجد کے سامنے اکثر لوگ گندگی پھینکتے تھے جس سے نہ صرف اس مسجد کی خوبصورتی متاثر ہورہی تھی بلکہ مسجد میں جانے والے نمازیوں کو بھی تعفن اور بدبو سے کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب چونکہ تحصیل میونسپل انتظامیہ نے یہاں ڈسٹ بین رکھ دئے تو لوگ سڑک کی بجائے اس میں گند پھینکیں گے اور نمازیوں کو بھی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ابراہم خان اسی علاقے میں رہتا ہے انہوں نے بھی اس ادارے کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہاں Dusbin رکھ دیا کیونکہ ان کو اس بدبو کی وجہ سے کافی مشکلات تھا اور اس پر ہر وقت مکیاں بیٹھتے رہتے تھے۔
واضح رہے کہ ٹی ایم اے چترال اپنے محدود وسائل میں چترال کی صفائی ستھرای کیلئے دن رات کام کرتے ہیں اور کروانا وائیریس کی وباء کے دوران روزانہ کے بنیاد پر عوامی مقامات میں جراثیم کش سپرے کرواتے ہیں اور ساتھ ہی لوگوں میں دستانے، ماسک، سینٹائزر وغیرہ بھی مفت تقسیم کرتے ہیں اور عوام میں آگاہی بھی پھیلاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں