اقبال تعلیمی درسگاہ میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے خصوصی پروگرام

مری علیوٹ اقبال تعلیمی درسگاہ میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا _ یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اس پروگرام میں سکول کے تمام بچوں نے حصہ لیا, اقبال تعلیمی درسگاہ میں اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس پروگرام کے مہان خصوصی مری سے سابق تحصیل ناظم خورشید عباسی اور روات سے ذوالفقار احمد تھے سکول کے پرنسپل مظہر محمود نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تمام مہمانوں نے بچوں کو خوب داد دی تمام بچوں نے خوبصورت تقاریر اور ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے مہمان خصوصی خورشید عباسی نے بچوں اور سکول انتظامیہ کو خوب داد دی انہوں نے کہا کہ اس بہترین تربیت پر سکول انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے خورشید عباسی نے تمام بچوں اور انتظامیہ کو نقدی انعامات بھی دئیے-اس پروگرام میں چارٹر آف ایجوکیشن محمد عاصم قاری سلیم صاحب ریڈ فاؤنڈیشن کے پرنسپل سر منان عباسی نے بھی شرکت کی ۔