مری بند کمروں کی تنظیمیں خاموش

breaking news

مری پنجاب کے اہم ترین سیاحتی ہل سٹیشن مری میں بلند و بالا عمارتیں اور خیبر پختونخواہ کے علاقہ گلیات میں سیاحت کے فروغ کے منصوبے۔ مری میں محکمہ سیاحت میاں نواز شریف کے دور میں لگنے والی پتریاٹہ چیئرلفٹ کشمیر پوائنٹ سفاری ٹرین۔اور رہائشی کیبنز پر ہی انتظامیہ کے ساتھ ملکر فائلوں کے پیٹ بھرنے میں مصروف۔نئے سیاحتی منصوبوں پر انتظامیہ۔محکمہ سیاحت پنجاب۔مری بند کمروں کی تنظیمیں خاموش۔جبکہ کے خیبر پختونخواہ کے علاقہ میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلیئے فائیو سٹار ہوٹل, خانسپور کرکٹ گراونڈ اور گلیات میں دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر متعلقہ افسران کو بریفنگ دیتی نظر آتی ہے,گزشتہ دن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اشتیاق احمد نے نتھیاگلی میں جاری منصوبوں چرچ پارک میں جاری ایڈونچر سپورٹس, پلازہ پارک اور نتھیاگلی کلب کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سیاحوں کیلئے نصب پری فیب ریسٹ رومز کی ایکشن اور فیلڈ سٹاف کی زمہداریوں کےحوالے سے نوتعنیات ڈائریکٹر جنرل کو بریف کیا,اس دورے کے دوران واصف سعید نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری منصوبوِں پر اطمینان کا اظہار کیا۔جبکہ ڈائریکٹر ٹیکنکل زاہد کاظمی نے گلیات میں سنو کلئرنس,ایبٹ آباد مری روڈ کی حوالگی,سینٹیشن اینڈ کنزونسی اور پارکس کی تزائین و آرائش کے علاؤہ سرکل 1 اور سرکل 2 میں جی ڈی اے کے کمپیکٹرز اور سنو کلئرنس مشینری کا معانئہ بھی کروایا,ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے گلیات میں سیاحت کے فروغ اور سابقہ ایونٹس کی طرز پر مختلف پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا,ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے واصف سعید کا کہنا تھا کہ گلیات میں سیاحت کے فروغ کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ان سے دنیا بھر کے سیاحوں کو گلیات کی طرف راغب کرنے کیلئے جی ڈی اے کو فعال کردار ادا کرنا پڑیگا, واصف سعید نے جی ڈی اے سٹاف کو اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرنے اور مقامی آبادی اور سیاحوں کے مسائل کے فوری حل کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں,جبکہ دوسری طرف مری میں تمام محکمے فوٹو سیشن کے ذریعہ سے اپنی کارکردگی شو کر رہے ہیں۔سیاح ملکہ کوہسار کا کم اور گلیات کا زیادہ رخ کر رہے ہیں جس کی بڑی مثال عیدالفطر پر مری میں سیاحوں کی گاڑیاں محض 18 ہزار سے زائد سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق جبکہ کے سی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق مری میں 25 ہزار گاڑیاں آئیں اور گلیات میں انکے مطابق دو لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں۔