کہوٹہ :راجہ رئیل کنگز رابطہ راجگان یوکے کے چیئرمین
ممتاز سماجی شخصیت راجہ محمد ذاکر جنجوعہ آ ف بگلہ راجگان چیئرمین جنجوعہ ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن بگلہ راجگان تحصیل کہوٹہ پندرہ روزہ نجی دورے پر برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر راجہ محمد بشارت جنجوعہ راجہ حسنین علی جنجوعہ اور دیگر عزیزواقارب اور جنجوعہ ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن بگلہ راجگان کے عہدے داروں نے چیئرمین راجہ محمد ذاکر کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے ،راجہ محمد ذاکر بانی دربار عالیہ دادا پیر کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانی کے سالانہ عرس مبارک میں خصوصی شرکت کریں گے اور دربار کو غسل اور چادر پوشی اپنے ہاتھوں سے کروائیں گے راجہ محمد ذاکر جنجوعہ اس سال عید الفطر اپنے آبائی گاؤں بگلہ راجگان میں ادا کریں گے راجہ محمد ذاکر بڑے ملنسار اور محبت کرنے والے انسان ہیں اور اپنے علاقے کے غریب بے سہارا یتیموں بیواؤں کے مسیحا ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے اللہ کے اور علاقے کی عوام کے لئے سوچا ہے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے بے شمار غریب اور نادار لوگوں کی دعائیں ان کےلیے ساتھ ہیں
۔۔۔۔