مری کھلی کچہری میں بزرگ جوان مرد و خواتین کی شکایات کےانبھار

مری ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کپٹن ریٹائرڈ عامر خان نیازی کی مری جناح ھال میں کھلی کچہری۔کھلی کچہری میں بزرگ جوان مرد و خواتین کی شکایات کےانبھار۔گزشتہ دنوں مری امپرومنٹ ٹرسٹ میں ہونے والے جھگڑے اور اس کے بعد ملی بھگت کے آپریشن سے متاثرہ خواتین بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئی۔ کھلی کچہری میں ایس ایس پی نے کہا کہ عوام کو تحفظ دینا پولیس کی ذمہداری ہے۔مری میں سیاحوں کو بھی تحفظ فراہم کرنا پڑ رہا ہے۔مری انتظامیہ اور مافیا کے ظلم وستم کی ستائی خواتین کی بھی انصاف کیلیئے دھائی۔بعض افراد کیطرف سے کھلی کچہری میں مری پولیس کی پرانی گاڑیوں کی نشاندھی کی گئی لیکن حیرت انگیز طور پر کھلی کچہری کے بعد ایس ایس پی جب واپس جانے لگے تو انکے اپنے سکواڈ کی سرکاری گاڑی کو پولیس ملازمین اور مقامی لوگ دھکے لگاتے رہے۔مری انتظامیہ کا مسیاڑی کی ملکیتی متنازعہ اراضی پر چند دن قبل کیئے جانے والے آپریشن میں گرائے جانے والے گھروں کی خواتین انصاف کی فراہمی کیلئے ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈ عامر خان نیازی کی کھلی کچہری میں پہنچی تھیں۔

۔۔