مری:گورنمنٹ لینڈ پر قبضے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف تھانہ پھگواڑی میں مقدمہ درج۔۔تین افراد گرفتار۔ایکسویٹر مشین کرولا گاڑی موٹر باہیک کو تحویل میں لے کر سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مری میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل روات موضع کاہیاہ کے مقام پر محکمہ جنگلات کی زمین پر رات کے اندھیرے میں ایکسویٹر مشین لگا کر قبضہ کیا جا رہا تھا۔جس پر مقامی شہریوں نے فارسٹ افیسر امجد عباسی کو فون پر مطلع کیا۔جس پر فارسٹ آفیسر نے متعلقہ فارسٹ گارڈ عاقب عباسی کو موقع پر جا کر ایکسویٹر مشین بند کرانے کے لئے بیجھا۔ذرائع کے مطابق جب فارسٹ گارڈ موقع پر پہنچا تو اسکو قبضہ مافیا نے اسلحے کی نوک پر مار کٹائی کی اور شدید زدوکوب کیا تااہم وہاں پر قریب ہی موجود مقامی شہریوں نے فارسٹ گارڈ کو بچایا۔فارسٹ گارڈ نے تھانہ پھگواڑی میں فون کر کے اطلاع دی۔جس کے بعد تھانہ پھگواڑی پولیس جب ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری پہنچی۔جنکو دیکھ کر قبضہ مافیا کے کارندے کچھ تو بھاگ گئے اور تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مری میں جنگلات اور بلخصوص میونسپل فارسٹ جنگلات تجوریاں کھلنے کے باعث بہت کم ہو چکے ہیں۔
