مری انجمن غلامان مصطفی ﷺ نمبل کے زیر اہتمام گیارہ ربیع الاول بروزہفتہ کو سالانہ آٹھویں میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حضرت علامہ میاں محمد جانی صاحب اور زیرسرپرستی خطیب اہلسنت قاری محمد اکرام قریشی صاحب نے کی ریلی حسب معمول بیٹھک حضرت امام بری سرکار نزد سکاٶٹ کیمپ سے روانہ ہوٸی اور بورڈ گلی کے مقام پر ایک عظیم شان میلاد کانفرنس سے ساتھ اختتام پزیر ہوٸی ریلی میں خصوصی خطاب مفتی کوہسار صاحبزادہ تسنیم سلطان چشی صاحب نے کیا حافظ اکابر عباسی حافظ دانیال قریشی سید خلیل الرحمن شاہ بخاری حافظ معین عطاری حافظ عادل چشتی حافظ محمد وسیم الخیری نے بھی اپنی حاضری پیش کی اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی متعدد جگہ سبیلیں لگا کر اور پھولوں سے شرکا ریلی کا استقبال کیا گیا انجمن غلامان مصطفی کے ممبران کا کہنا تھا کہ وہ علما اکرام اور عوام کے انتہاٸی مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ عزتوں سے نوازا