شہریوں کو غیر قانونی نوٹس جاری

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی کہوٹہ بے تا ج بادشا ہ بن گیا، پاکستان بننے سے پہلے کی تعمیر دوکانات کو نو ٹس جاری کر کے بلیک میل کیا جانے لگا، میو نسپل کمیٹی کہوٹہ کا چیف آفیسر مقامی سیاسی لو گو ں کی ملی بھگت سے مخالف سیاسی لو گوں کے خلاف انتقا می کاروائیاں کرنے لگا،شہریوں کو غیر قانونی نوٹس جاری کر کے ٹاؤ ٹ مافیا کے ذریعے ریٹ مقرر کیا جاتا ہے، جس کے بعد ذرائع کے مطابق بھاری رشو ت لیکر نو ٹس کو ردی کی ٹو کری میں پھینک دیا جاتا ہے، جبکہ شہر بھر میں غیر قانونی بغیر نقشہ کے بڑی بڑ ی بلڈنگ اور مارکیٹیں تعمیر ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے سخت تشو یش کا اظہا رکرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی اؤ راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز درجنوں شہریوں نے نمائندہ کو بیان دیتے ہوئے کہاکہ چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی کہوٹہ نبیل احمد سیاسی شخصیات سے ملی بھگت کرکے لوگوں کو غیر قانونی نوٹس جاری کر رہا ہے کہ آپ کی بلڈنگ کی بلڈنگ بغیر نقشہ کے تعمیر ہے آپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی جبکہ جن دوکانوں کو نوٹس جاری کیئے گئے پاکستان بننے سے پہلے کی تعمیر ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے بتایا کہ کہوٹہ شہر میں بڑ ی بڑی سیاسی شخصیا ت کی کوٹھیاں، بنگلے، مارکیٹیں بنی ہیں جن کی طر ف انتظا میہ دیکھنا گناہ کبیر ہ سمجھتی ہے جبکہ غریب آدمی ایک مرغی کا گھر بھی بناتا ہے تو انتظا میہ بھاری مشنری اور خطر ناک نوٹس لیکر پہنچ جاتی ہے اور شہریوں کو دبایا جاتا ہے جس کے بعد چند ٹاؤ ٹ آجاتے ہیں اور بھاری رشو ت لیکر انتظا میہ سے ملی بھگت کرکے کام ختم کرادیتے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی اؤ راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں