پتریاٹہ میں سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر

نیو مری پتریاٹہ میں سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ڈی سی پی کا حکومت پنجاب کے زیر اہتمام تقریب اور آگاہی واک کا اہتمام۔ٹی ڈی سی۔پی کے افسران و ملازمین،لوہر بیلٹ کے تاجران۔مقامی سکولوں کے طلبعلموں اور سربراہان نے شرکت کی 27 ستمبر کو ہر سال دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے لوہر بیلٹ نیو مری کے مقام پر ٹی ڈی سی پی حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجرٹی ڈی سی پی نے کہاکہ سیاحت کا حقیقی مقصد اپنے وطن عزیز پاکستان کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے تاکہ دنیا کو یہ بتاسکیں کہ پاکستان ایک پُرامن خطہ ہے یہ کوششیں جنکی آبیاری ہمہ وقت ضروری ہے تاکہ مستقبل میں جب یہ فصل تیار ہو تو ہماری نوجوان نسل دنیا بھر میں پاکستان کے لئے عزت کا باعث بنے،تقریب سے یاسر محمود۔ عباس علی۔یاسر وقار شاہ۔راجہ رضوان نے بھی خطاب کیا،اختتام پرسیاحت کے فروغ کیلئے واک کی گئی۔۔