کراچی 7

فیڈرل بی ایریا کراچی سے چوری شدہ ہنڈا سٹی کار موٹروے پولیس نے ایم نائن کاٹھور سے برآمد کر لی

فیڈرل بی ایریا کراچی سے چوری شدہ ہنڈا سٹی کار موٹروے پولیس نے ایم نائن کاٹھور سے برآمد کر لی ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق ایک ہنڈا سٹی کار رنگ گرے نمبرAZS771 مالک کا نام اسد عباس رہائشی بلاک 20،فیڈرل بی ایریا کراچی موبائل نمبر 03331219406 جو کہ آج صبح گھر کے باہر سے غائب پائی گئی۔ گاڑی مالک نے بروقت 15 پر گاڑی گمشدگی کی اطلاع درج کروائی۔ اسی اثنا میں موٹروے پولیس بیٹ نمبر 35 کراچی کے پیٹرولنگ افسران سب انسپکٹر رانا کاشف اور سب انسپکٹر ثاقب درانی اپنے معمول کے گشت پر تھے کہ ان کو بمقام کاٹھوڑ کے قریب ایم نائن پر روڈ سے دور مذکورہ کار لاوارث اور مشکوک حالت میں نظر آئی افسران نے کار معائنہ کیا کوئی بندہ موجود نہیں پایا۔ کار کے اندر سے دو عدد جعلی نمبر پلیٹ بھی برآمد کرلیں۔ تاہم اپنی پیشہ ورانہ حکمت عملی سے بروقت افسران نے چند ہی منٹوں میں گاڑی مالک کا پتہ لگا لیا اور اسے بذریعہ موبائل کال اطلاع دی کہ آپ کی چوری شدہ گاڑی ہم نے برآمد کر لی ہے گاڑی کے اصل کاغذات لے کر کاٹھوڑ ڈی ایس پی موٹر وے پولیس آفس آجائیں۔جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے گڈاپ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کو اطلاع دی گئی۔
گاڑی مالک احسن عباس کا کہنا تھا کہ میں نے پوری زندگی میں اتنا بروقت رسپانس نہیں دیکھا۔ میرے ،15 پر کال کرنے کے پندرہ منٹ بعد موٹروے پولیس کے افسران نےکال کرکے مجھے بتایا کہ آپ کی گاڑی ہم نے برآمد کر لی ہے آپ آکر لے جائیں۔
مزید گاڑی مالک نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعا دی۔
دوسری جانب ڈی آئی جی موٹروے پولیس سائوتھ زون ملک مطلوب احمد اور سیکٹر ہیڈ جامشورو ایس پی زاہد نظیر نے بروقت گاڑی برآمد کرنے پر مذکورہ افسران کو شاباش اور انعام کیا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں