شاہین رضا 17

رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں

رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاہین رضا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شاہین رضا پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھیں اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں پارٹی کی دیرینہ کارکن کی رحلت پر دل گرفتہ ہوں‘۔

گوجرانوالہ سے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بننے والی شاہین رضا کو رواں ہفتے گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ میو اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ شاہین رضا پاکستان میں پہلی سیاستدان ہیں جن کا کووڈ 19 کے باعث انتقال ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں