28

پنجاب سمیت ملک بھرمیں مقامی سطح پر تاجروں کی تنظیم سازی کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ نے پنجاب سمیت ملک بھرمیں مقامی سطح پر تاجروں کی تنظیم سازی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تاجروں کی قیادت وہی کرنے کا حقدار ہے جو حقیقی معنوں میں تاجر ہو، تاجروں کے نام پر نہام نہاد سیاست کرنے والوں کے دن پورے اور مکمل طورپر عیاں ہوچکے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان نے عوام اور تاجر کا حقیقی خیرخواہ ہونے کا ثبوت دے کر لاک ڈوان میں نرمی اور بازاروں کو ایک ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا اعلان کیاہے ، ایس او پیز پر عمل کرکے ہی ہم ملکی معیشت میں مرکزی کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار خصوصی طورپر پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے مرکزی نائب صدر قیصر کیانی کی دعوت پر راولپنڈی آنے والے پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے مرکزی صدر حاجی طاہر نویدایس ایم اختر, ارشد محمود, بابو سجاد, اور انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد ادریس ،ے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسابق جنرل سیکرٹر ی راولپنڈی ڈویژن راناجلیل حسن گادھی ، سابق صدر راولپنڈی ضلع شاہد قیوم مغل، عامر بشیر بٹ،راجہ شہباز،جہانگیر خان،انجم شہزاد،خالد خان،قمر شاہ،راجہ محمد ضمیر،اظہر اقبال،چوہدری تنویرڈپٹی جنرل سیکرٹری راشد خان ڈپٹی جنرل سیکریٹری(AJK)ارشد محمودبھی موجود تھے جھنوں نے مرکزی قائدین کی آمد پر انھیں ہار پہنائے اور گلد ستے پیش کیے ، قائدین نے کہاکہ پی ٹی آئی کا ٹریڈرزونگ اپنے قائد وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور انکی پالیسوں کی مکمل حمایت کرتااور انکے شانہ بشانہ چلنے کو ملک وقوم کی خدمت سمجھتاہے ،حکومت پاکستان نے کوروناسے نمٹنے کیلئے جو اقدامات کیئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں،تاجر برادری تمام فیصلوں کی حمائیت اورشکریہ ادا کرتی ہے ، یقین دلاتے ہیں کہ تاجر تمام حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے، موجودہ مشکل صورتحال میں بھی کچھ لوگ سیاست کرنے کی مذہوم کوشش کی پہلے لاک ڈوان پر پھر اب کاروبار کھولنے پرتنقید کرکے شور مچارہے ہیں انھیں شرم آنی چاہیے ، قائدین نے دعوی کیاکہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تاجروں سمیت ہر طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تجاویز مرتب کر رہی ہے ، ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچاکر اپنی جیبیں بھر کر بیرون ملک فرار ہونے والے اسحق ڈالر جیسے لوگ پہلے بھی ناکام اور نامرا د رہے اور اب بھی وہ خوار ہونگے، اس موقع پر پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے مرکزی نائب صدر قیصر کیانی نے راولپنڈی کے تمام بازاروں میں ٹریڈرز ونگ بنانے کا اعلان کیااور کہاہے کہ راولپنڈی کی تاجر برادری کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوگئی ہر فیصلہ تاجروں کے مفاد میں کیاجائے گا، تاجروں کے بڑھتے ہوئے مسائل کو ہر فورم پر حل کروائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں