نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اسلام آباد سے چوری ہونے والی گاڑی پشاور کے قریب موٹروے پر پکڑ کر ملزم گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دوران پیڑولنگ موٹروے پر پشاور کے قریب افسران نے 130ہیلپ لائن کی اطلاع کی بنیاد پر ایک کرولا گاڑی بمبرJF-058ماڈل 2005،برنگ نیلا روکی تفتیش کرنے پر پتا چلا کہ مذکورہ گاڑی اسلام آباد سے چوری شدہ ہے لہذا موٹروے پولیس نے مذکورہ گاڑی کو تحویل میں لیتے ہوئے ملزم اسرار سکنہ درگئی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے پولیس سٹیشن چمکنی پشاور کے حوالے کر دیا۔