سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے 37

چئرمین سینیٹر ہدایت اللہ کی چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چئرمین سینیٹر ہدایت اللہ کی چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات

قبائلی ضلع باجوڑ میں کرو نا وائرس کی روک تھام ، عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

باجوڑ سے تعلق رکھنے والے کافی بزنس مین چین میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سینیٹر ہدایت اللہ
باجوڑ کے تاجروں کی چین سے واپسی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ سینیٹر ہدایت اللہ
تاجروں کے اہل خانہ پریشانی کا شکار ہیں۔ سینیٹر ہدایت اللہ

علاقے کے عوام کو لاک ڈاؤن کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔ سینیٹر ہدایت اللہ
بزنس کمیونٹی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سینیٹر ہدایت اللہ

باجوڑ کی تاجر برادری کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ سینیٹر ہدایت اللہ

رمضان کے مہینے میں بے روزگار اور مزدور طبقے کو سہارا دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ سینیٹر ہدایت اللہ

باجوڑ کے لوگ محنتی اور جفاکش ہیں انکو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی
کرونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر غیر معمولی صورت حال درپیش ہے۔ چئرمین سینیٹ

مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

باجوڑ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کو آگاہ کیا جاۓ گا۔ چئرمین سینیٹ

پروٹوکول پر عمل کرتے ہوۓ انہیں وطن واپس لایا جا سکتا ہے۔ چئرمین سینیٹ
چئرمین سینیٹ کا وزارت سمندر پار پاکستانی کو خط

چین میں پھنسے باجوڑ کے تاجروں کو ہرممکن سہولیات، وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ چئرمین سینیٹ