Asad_Qaiser 40

کرونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس۔

کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس کل مورخہ 9 اپریل کو دن 12:00 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں منعقد ہو گا، ترجمان قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی صدارت کریں گے،ترجمان قومی اسمبلی

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ کرونا وائرس کے باعث ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان ہر بریفنگ دیں گے، ترجمان قومی اسمبلی

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی تجارت پر پڑنے والے اثرات پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے، ترجمان قومی اسمبلی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور نینشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جنرل محمد افضل کمیٹی کو وائرس کی موجودہ صورتحال اور ریلیف کےسلسلے میں کیے گے اقدامات پر بریفنگ دیں گے، ترجمان قومی اسمبلی

اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ھوں گے، ترجمان

پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیے قائم کی گی، ترجمان

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ذیلی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، ترجمان

سنیٹر اعظم خان سواتی کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی نے پارلیمانی کمیٹی کے قوائد و ضوابط اور ToRs پر غور کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں ہیں۔ترجمان قومی اسمبلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں