کرونا وائرس 31

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی کورونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کی ضروری ہدایات

ملتان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی کورونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کی ضروری ہدایات، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان شعیب عادل نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ڈی ایس آفس اور بڑے اسٹیشنوں پر ڈی انفیکشن گیٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے ٹرین آپریشن شروع ہونے سے پہلے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ شعیب عادل کی ہدایت پر ملتان ڈویژن کے سٹاف نے ڈی انفیکشن گیٹ کا ماڈل تیار کرلیا – ادھر ریلوے ملتان ڈویژن سے گزرنے والی فریٹ ریل گاڑیوں کے ملازمین کی سکریننگ بھی کی جا رہی ہے – جبکہ ریلوے دفاتر و کالونیوں میں جراثیم کش سپرے کا عمل بھی جاری ہے جبکہ ملازمین کو کورونا وائرس کے حوالے سے جاری ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہونے کا بھی کہا گیا ہے تاکہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے – تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ریلوے ملتان شعیب عادل کی ہدایت پر ریلوے سٹاف نے دو دن میں ڈی انفیکشن گیٹ تیار کر لیا ،بتایا گیا ہے کہ باقی تمام ڈویژنوں میں سے سب سے پہلے ملتان ڈویژن نے اور کم خرچ پر نے اپنی مدد آپ کے تحت کرونا سے بچاؤ کیلئے ڈی انفیکشن گیٹ بنایا ہے،گزشتہ روز ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان شعیب عادل نے ماڈل ڈی انفیکشن گیٹ کا معائنہ کیا اور ڈی ایم ای رانا عمران اور تمام سٹاف کی تعریف کی ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ شعیب عادل کا کہنا ہے کہ اس طرح کے 8 گیٹ بنائے جائیں گے جو کہ ڈی ایس آفس ، ملتان اسٹیشن ، خانیوال، ساہیوال، بہاولپور، میں ٹرین سروس شروع ہوتے ہی لگا دئیے جائیں گے، اس کے بعد دوسرے مرحلے میں لوکوشیڈ ، واشنگ لائن ، رننگ روم میں بھی ایسے گیٹ لگائے جائیں گے – علاوہ ازیں ملتان ریلوے اسٹیشن سمیت ڈویژن بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر جراثیم کش سپرے اور صفائی کا عمل بھی جاری ہے – جبکہ ڈی ایس آفس ملتان ڈویژن کی پرسانل برائچ، ورکس اکاؤنٹس برائچ، ٹیلی کام برائچ، ٹریفک برائچ، پراپرٹی اینڈ لینڈ برائچ ، اکاؤنٹ آفس کی مختلف برائچوں میں، اور باقی ڈی ایس آفس کی گیلریوں میں سینی ٹائزرز بھی لگا دیے گئے ہیں – ریلوے کالونیوں میں بھی خصوصی طور پر سپرے کروانے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ ریلوے ملازمین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے – ادھر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ریلوے دفاتر آنے والے ضروری عملہ کو میل جول میں مناسب فاصلہ رکھنے اور بار بار ہاتھ دھونے کی تلقین بھی کی جا رہی ہے – جبکہ ریلوے عملہ کو سختی سے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہونے کا بھی کہا گیا ہے – ریلوے ملتان ڈویژن سے گزرنے والی فریٹ ریل گاڑیوں کے ملازمین کی سکریننگ بھی کی جا رہی ہے – جبکہ ملتان کینٹ اسٹیشن پر دو اے سی کوچز پر مشتمل عارضی کورونا کیئر اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے – ریلوے انتظامیہ کے مطابق پاکستان ریلوے مشکل کی اس گھڑی میں ملازمین اور عوام کے ساتھ ہے ، ٹرین سروس بند ہونے کی وجہ سے ریلوے نے بھاری نقصان بھی اٹھایا ہے – تاہم وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ، پاکستان ریلویز چیئرمین حبیب الرحمان گیلانی، پاکستان ریلویز کے سینئر جنرل منیجر دوست محمد لغاری اور تمام ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کورونا سے بچاؤ کے لئے دن رات عملی اقدامات اٹھانے میں کوشاں ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں