اسلام آباد آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشن سید وقار الدین کی ہدایت پر پولیس افسران شہریوں کی خدمت میں پیش پیش نظر آرہے ہیں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس پی سٹی سرفراز ورک کی جانب سے سایہ ویلفیر ارگنائزشن کے ڈائریکٹر نعیم طارق کے زیر اہتمام تھانہ بنی گالہ ایس ایچ او میاں عمران جاویدنے 25مستحق شی میل میں راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر ایس ایچ او بنی گالہ میاں عمران جاوید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس آزمائش کی اس گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ ہے، پولیس جوان انتہائی ایمانداری محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں، اسلام آباد پولیس غریب افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی،انشااللہ کورونا وباءکا شہری اور پولیس مل کر خاتمہ کریں گے۔اور پولیس کی جانب سے شہریوں کو بار بار آگاہ کیا جا رہا ہے کہ شہری اپنے گھروں میں رہیں باہر مت نکلے۔تاکہ شہر میں امن رہ سکے
