Punjab-Govt 48

پنجاب حکومت کا کورونا کے مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا فیصلہ

لاہو پنجاب حکومت کا کورونا کے مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کو گھروں میں ہی آئسولیٹ ہونے (تنہائی اختیار کرنے) کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مثبت کورونا وائرس ٹیسٹ کے حامل افراد کو گھروں میں آئسولیٹ ہونے کی اجازت دی جائے گی اور اس حوالے سے پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں کچھ ٹھہراؤ آگیا ہے، لاہور میں ابھی تک کورونا کے کیسز نہیں بڑھے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ میڈیا کو کورونا سے متعلق روز آگاہ کریں۔ دوسری جانب ڈاکٹریاسمین راشد نے ایکسپو سینٹر کورونا اسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال کے لیے2 ہزار کے قریب ڈاکٹرزاور اسٹاف بھرتی کیا جارہا ہے، اسپتال میں علاج کے ساتھ ساتھ ریسرچ ورک بھی کیاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میواسپتال میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بستروں کی تعداد 500 تک بڑھادی گئی ہے جب کہ لاہور میں 3 اسپتال کوروناوائرس کے مریضوں کے لیے مختص کر رہے ہیں۔ پنجاب میں آج مزید 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 638 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 6 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں