Usman-Buzdar-murree news 30

کورونا وائرس سے احتیاط،سردار عثمان بزدار

کورونا وائرس سے احتیاط،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت بند کمرے کی بجائے کھلے لان میں اجلاس
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب فنانشل پیکیج کیلئے سفارشات اورتجاویزکا جائزہ لیاگیا
لاک ڈاؤن سے متاثرہونے والے دیہاڑی دار اورمزدور طبقے کیلئے خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ نے فوری طورپر دیہاڑی دار اورمزدورطبقے کیلئے پیکیج کا طریقہ کارطے کرنے کا حکم دے دیا
لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اورمزدور طبقے کوایزی پیسہ کے ذریعے مالی ریلیف دیا جائے گا
ریلیف پیکیج کیلئے اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں بنانے کا اصولی فیصلہ
خصوصی کمیٹیوں میں عوامی نمائندے اوردیگرمکاتب فکر کو نمائندگی دی جائے گی
کوروناوائرس کی وجہ سے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے گورنمنٹ ملازمین کوخصوصی پیکیج دیا جائے گا۔عثمان بزدار
لاک ڈاؤن اورسیمی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں متاثرین کورونا کے لواحقین کو راشن کی فراہمی جاری
نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔عثمان بزدار
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نادار طبقے کی ضروریات کا خیال رکھے گی۔عثمان بزدار
وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت بھی محنت کشوں کو مالی مراعات دی جائیں گی۔عثمان بزدار
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اوربیت المال کے ذریعے نادار لوگوں کی امداد کا عمل جاری ہیں۔عثمان بزدار
اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت،وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،چیف سیکرٹری،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو اوردیگراعلی حکام کی شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں