پورٹل 45

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیر اعظم کی پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی کارکرکردگی کو موثر بنانے پر عمل جاری

اسلام آباد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیر اعظم کی پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی کارکرکردگی کو مزید موثر بنانے کے اقدامات کرنا شروع کر دیۓ ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کی شکایات کے ازالے اور کارکردگی جانچنے کے لئے دو روزہ ٹریننگ اور کارکردگی کے حوالے سے اجلاس طلب کیا ہے۔اس مقصد کے لیۓ 18 اور 19 فروری کو دو روزہ اہم میٹنگ اور ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا جائے گا۔اس سلسلے میں کراچی اسلام آباد لاہور ملتان کوئٹہ پشاور اور فیصلہ آباد ایئر پورٹس پر اہم اجلاس اور ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔17 رکنی افسروں پر مشتمل کمیٹی مختلف ایئر پورٹس پر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ میں کام کرنے والے ملازمین اور افسروں کی کارکردگی کا جائزہ اورٹریننگ دی جائے گی۔ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پی ایم ڈی یو (پورٹل) سروس میں مسافروں کو درپیش مسائل اور ان کی شکایات پر فوری عمل درآمد کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں