firdous-ashiq-awan 47

رطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اور حقیقت کیاہے

اسلام آباد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اور حقیقت کیاہے؟۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے؟ ،شہباز صاحب!میڈیا پر اثر انداز ہونا آپکا وطیرہ رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جھوٹی خبرو ں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے،آپ کے دور میں ایک اخبار کا دو صفحات تک سمٹ جانا قوم کو بھولا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں