مریم اورنگزیب 77

ملک IMFکے حوالے

اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے، فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہ رہا ہے،چلتے ٹاک شوز بند اور ایڈیٹوریلز غائب کرانے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟۔ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے میڈیا کو مافیا کہنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک اور افسوسناک ہے۔مسلم لیگ (ن)کی ترجمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہ رہا ہے۔عمران خان کو تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن کو جیلوں میں سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہ رہا ہے؟ ،انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اور روٹی بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟ مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کے ردِعمل میں یہ بھی کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا اور چور، ڈاکوں کو ساتھ بٹھاکر ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟ ترجمان ن لیگ نے عمران خان کے بیان پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چلتے ٹاک شوز بند اور ایڈیٹوریلز غائب کرانے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں