پاک امریکہ 72

پاک امریکہ ملٹری ٹریننگ پروگرام

واشنگٹن ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے تقریبا دو سال بعد اپنا ملٹری ٹریننگ اور تعلیمی پروگرام بحال کر دیا ہے،یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس سال ہونے والی ملاقات اور امریکہ اور پاکستان کے دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکہ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے ہونے والے مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر بھی پاکستان کو بھی بہت سراہا ہے۔حال ہی میں اس مقصد کے لیے طالبان اور امریکہ کے مذاکرات بحال ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں