firdous-ashiq-awan 55

قرضوں کی فراہمی کا آغاز

اسلام آباد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے مشن پر کاربند ہے، کامیاب جوان پروگرام پروگرام کامیابی کی ضمانت اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے،قرضوں کی فراہمی کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں سے کئے گئے عہد کی پاسداری کی جانب عملی قدم ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،اس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت اور کاروبار کرنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے،حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے مشن پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوانوں کی قرض کے حصول میں دلچسپی عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان پر اعتماد ہے، تمام قرض میرٹ پر دیے جائیں گے،عمران خان کا یقین ہے کہ قوم اور معاشرہ میرٹ کو فروغ دے کر فلاح اور ترقی پائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں