EJo_ZEbWwAAcH8f 136

وزیر اعظم آج حویلیاں تھاکوٹ موٹر وے منصوبے کے 39.2 کلومیٹر طویل حویلیاں مانسہرہ سیکشن کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد وزیر اعظم آج پیر کو 118 کلومیٹر طویل حویلیاں تھاکوٹ موٹر وے منصوبے کے 39.2 کلومیٹر طویل حویلیاں مانسہرہ سیکشن کا افتتاح کریں گے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور مانسہرہ کے درمیان اڑھائی گھنٹے تک کم ہو جائے گا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق چار لائن کا یہ موٹر وے سی پیک کا حصہ ہے اور یہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کا اہم ذریعہ ہو گی۔ اندازے کے مطابق رواں سال کے دوران اس موٹر وے کے ذریعے 10 ہزار گاڑیاں روزانہ سفر کریں گی جبکہ 2024ءمیں ان کی تعداد یومیہ بڑھ کر تقریباً21 ہزار اور 2029ءمیں 28 ہزار ہو جائے گی۔ حویلیاں مانسہرہ سیکشن 2.13 کلومیٹر طویل ٹوین ٹیوب، 7.91 کلومیٹر کے 47 پل، 9 فلائی اوورز، 143 انڈر پاسز، 4 ٹول پلازے، ایک سروس ایریا اور 2 ٹنلز پر مشتمل ہوگی۔ حویلیاں مانسہرہ سیکشن پر حویلیاں ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے مقامات پر تین انٹرچینجز بنائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ وادی ناران اور گلگت بلتستان کے لئے 2 رابطہ سڑکیں بھی اس میں شامل ہیں۔ موٹر وے کی تعمیر سے علاقہ میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں