شاہ محمود قریشی 54

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات

کوالالمپور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ¿ ملائیشیا کے دوران منگل کو کوالالمپور میں وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مسلم ممالک کو درپیش چیلنجز سمیت باہمی روابط کے فروغ کے مختلف پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم ملائیشیا کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وزیر خارجہ نے مہاتیر محمد کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر ملائیشیا کی طرف سے پاکستانی مو¿قف کی غیرمتزلزل اور بھرپور حمایت پر آپ کے ممنون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی قابل صد ستائش ہے کہ ملائیشیا نے بھارتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالہ سے اپنا اصولی مو¿قف برقرار رکھا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین بہت گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ رواں سال پاکستان کے قومی دن کے موقع پر آپ کے دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں ابھی تک لوگوں کے دلوں میں تازہ ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کوالالمپور کانفرنس کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کی طرف سے کوالالمپور کانفرنس کے اغراض و مقاصد کی مکمّل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ کوالالمپور کانفرنس کے اغراض و مقاصد ہماری تحریک انصاف کی حکومت کے وژن اور پالیسیوں سے گہری مطابقت رکھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ”کوالالمپور کانفرنس“ اس کڑے وقت میں تعمیر و ترقی کے یکساں اہداف کے حصول اور باہمی تعاون کے فروغ میں انتہائی سود مند اور معاون ثابت ہو گی۔ قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عبداللہ التانی، ترکی کے وزیرِ برائے صنعت مصطفی واران، ملائیشیا کے وزیر برائے اقتصادی امور، عظمین علی، ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ اور ڈپٹی وزیر خارجہ یحییٰ مرزوقی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں