imran-1 69

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے کشمیر فریڈم ٹری لگا دیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے کشمیر فریڈم ٹری لگا دیا، اتوار کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر انہوں نے یہ پودا لگایا۔ اس موقع پر ملک کی ترقی اور مقبوضہ کشمیر کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ملک امین اسلم سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں