شاہ محمود قریشی 77

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کی رسم قل میاں چنوں میں ادا کر دی گئی

اسلام آباد ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کی رسم قل خوانی اتوار کو میاں چنوں میں ادا کر دی گئی۔ قل خوانی میں جہانگیر خان ترین، مولانا طارق جمیل، گورنر پنجاب چوہدری سرور، زین قریشی اور علیم خان، ممبرز قومی صوبائی اسمبلی سمیت علماو مشائخ اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رسم قل خوانی میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھی شرکت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ہمشیرہ کی رسم قل خوانی میں ملک بھر کے طول و ارض سے تشریف لانے والے مشائخ عظام، علماء کرام، وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی و اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں