imran-khan 63

وزیر اعظم عمران خان کا بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے یک جہتی کااظہار

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے یک جہتی کااظہار کیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے وزیرِ اعظم آفس میں سہ پہر تین بجے سائرن بجایا گیا اور پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح سائرن بجتے ہی وزیر اعظم آفس کے افسران و سٹاف نے کھڑے ہوکر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اختتام پر قومی ترانہ بجایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں