85

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کیخلاف دبئی کا رہائشی وعدہ معاف گواہ بن گیا

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کیخلاف دبئی کا رہائشی وعدہ معاف گواہ بن گیا

اسلام آباد: آصف علی زرداری اور دیگر بڑی شخصیات کے خلاف جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں دبئی کا رہائشی ناصر عبد اللہ لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گیا۔

دبئی کا شہری ناصر عبد اللہ لوتھا جعلی بنک اکاؤنٹس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے اور اس نے عید الاضحیٰ سے قبل پاکستان آکر نیب کو بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے۔

ناصر عبداللہ لوتھا نے نیب کو بیان میں کہا کہ میری ملاقات ایوان صدر میں عبدالغنی مجید سے ہوئی اور انہوں نے مجھے ملکر کام کرنے کی پیشکش کی، تاہم میں نے اپنا کام کیا اور کوئی کمیشن نہیں لیا۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں