102

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے تحصیل لاچی میں غیر قانونی فلنگ اسٹیشن سیل کردیا

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ مراد احمد خان ہوتی نے تحصیل لاچی کڑپہ میں غیر قانونی فلنگ اسٹیشن کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر مختلف فلنگ اسٹیشنز کااچانک معائنہ کیا وران کے دستاویزات چیک کئے۔ انہوں نے قانونی دستاویزات فراہم نہ کرنے پر لاچی کے نزدیک کڑپہ کے مقام پروزیر ستان ”جی او“ فلنگ اسٹیشن کو موقع پر سیل کردیا اورمالکان کو جلد از جلد متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کسی کو بھی ضلع میں غیر قانونی کاروبار چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں